نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

ابحاث، اردو ادب، علمِ بیان، Yar Muhammad Official، لسانیات لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

اختصار اور اقتصار میں کیا فرق ہے؟

زبان و بیان میں بعض اوقات ہم ہم معنی الفاظ کا استعمال تو کرتے ہیں لیکن ان کے درمیان موجود باریک فنی فرق سے ناواقف ہوتے ہیں۔ علمِ لغت میں "اختصار" اور "اقتصار" دو ایسی اصطلاحات ہیں جنہیں عموماً ایک ہی معنی میں لیا جاتا ہے، حالانکہ ان کے درمیان زمین آسمان کا فرق ہے۔.  اختصار وه ہے جس میں الفاظ کم ہوں اور معانی زیادہ ہو یعنی  اختصار دراصل بلاغت کا خاصہ ہے۔ یہ وہ فن ہے جس میں ایک ادیب یا محقق سمندر کو کوزے میں بند کر دیتا ہے اقتصار وہ جس میں الفاظ اور معانی دونوں قلیل ہوں یعنی اقتصار دراصل کسی چیز کو صرف ایک حصے تک محدود کر دینے کا نام ہے۔ فرق: جہاں اختصار میں "جامعیت" ہوتی ہے، وہیں اقتصار میں "اکتفا" (بس کر دینا) ہوتا ہے۔ اقتصار میں قاری کو وہ وسعت نہیں ملتی جو اختصار کا خاصہ ہے۔ ✍️ Yar Muhammad Hafiz یار محمد حافظ