نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

حضرت علی، فضائلِ علی، احادیثِ مقبولہ، یار محمد حافظ، اصلاحِ معاشرہ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل اور احادیثِ مقبولہ: کیا موضوع روایات بیان کرنا ضروری ہے؟

  تحریر: یار محمد حافظ (Yar Muhammad Hafiz) حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کی عظمت اور ان کے فضائل کسی تعارف کے محتاج نہیں، اور نہ ہی ان کی شان بیان کرنے کے لیے ہمیں کسی موضوع من گھڑت یا روایت کا سہارا لینے کی حاجت ہے۔ موجودہ صورتحال اور ہمارا المیہ علمائے اھلسنت کا ہمیشہ سے یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے فضائل و مناقب احادیثِ مقبولہ کے ساتھ بیان کرتے آئے ہیں، لیکن آج کل ایک عجیب رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے کہ بعض لوگ صحیح اور مستند احادیث کی موجودگی میں بھی موضوع من گھڑت روایات بیان کرنے پر اصرار کرتے ہیں۔ ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہئیے کہ کہ کسی بھی ہستی کی محبت کا تقاضا یہ نہیں کہ ہم ان کی طرف ایسی روایات منسوب کریں جو ثابت ہی نہ ہوں۔ ذرا غور کیجیے! جب رسول اللہ ﷺ نے سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما کے بارے میں فرما دیا کہ شہزادے جنت کے نوجوانوں کے سردار ہیں۔ تو ذرا سوچئے، جن کے بیٹوں کا مقام اور فضیلت یہ ہو، تو ان کے والدِ گرامی حضرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی شان اور مرتبے کا عالم کیا ہوگا؟ جس گھرانے کے شہزادے جنت کے سردار ہوں، اس گھر کے سرپرست ...