نظرانداز کرکے مرکزی مواد پر جائیں

اشاعتیں

2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

حدیث من عرف نفسه فقد عرف ربه کا حکم

حدیث  من عرف نفسه فقد عرف ربه کا حکم  آج میں الحاوی للفتاوی کے مطالعے میں مصروف تھا کہ حدیث من عرف نفسه فقد عرف ربه پہ نظر جمی جو ہمارے ہاں  بہت  زیادہ شہرت کی حامل  ہے اس کے متعلق امام جلال الدین سیوطی رحمه الله سے  سوال ہوا تو آپ نے جو جواب ارشاد فرمایا وہ حاضر خدمت ہے  إن هذا الحديث ليس بصحيح، وقد سئل عنه النووي في فتاويه فقال: إنه ليس بثابت، وقال ابن تيمية: موضوع ( الحاوي للفتاوي ج ۲ ص ۲۸۸ )  ترجمہ بیشک یہ حدیث صحیح نہیں  ہے اور ایسا ہی سوال کیا گیا امام نووی رحمه الله سے تو انہوں نے فرما یا کہ یہ حدیث ثابت نہیں اور ابن تیمیہ نے کہا کہ (یہ حدیث)  موضوع ہے  https://amzn.to/4hLr7Kk

مواقع النجوم

 #مواقع_النجوم_کا_مختصر_تعارف آج میں آپ کی خدمت میں  جس کتاب  مختصر تعارف پیش کر رہا ہوں وہ کتاب بڑے شان والی ہے  اور کیوں نہ ہو کہ ان کے مصنف بھی تو کمال والے ہیں  جسے صوفیاء  ادب سے شیخ اکبر  کہتے ہیں    اور وہ ہیں  #شیخ_محى_الدین_محمد_بن_على_بن_محمد_بن_العربی_الطائى_الحاتمى_رحمه_الله یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ شیخ اکبر رحمه الله   تصانیف کثیره  کے مالک ہیں  ان میں سے ایک کتاب  #مواقع_النجوم بھی ہے    کتاب مذکور میں  تین مراتب ہیں  پہلا #العناية ہے جو توفیق ہے دوسرا #هداية ہے جو علم تحقیق ہے  تیسرا #الولاية ہے جو مقام صدیق کی طرف پہنچاتا ہے  یہ ہے ان کا مختصر تعارف  ان شاء اللہ عزوجل جلد ہی مکمل خلاصہ بہی عرض کرنے کی نیت رکھتا ہوں دعا فرمائیں اللہ تعالی لکھنے کی سعادت عطا فرمائے  عبدالمصطفی_العجمی