حفاظ کرام کی عظمت اور بھاری ذمہ داری
تحریر یار محمد حافظ (Yar Muhammad Hafiz)
ستائیسویں شب نہایت سعادت کی رات ہے۔ اور الحمد للہ! ہمارے حفاظِ کرام نے قرآن کے نزول کے مہینے یعنی رمضان المبارک کی بابرکت راتوں میں قرآنِ مجید کو تراویح میں مکمل کرنے کی عظیم سعادت حاصل کی ہے ۔ جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ
﴿شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِیْۤ اُنْزِلَ فِیْهِ الْقُرْاٰنُ ﴾
ترجمہ کنز الایمان: رمضان کا مہینہ جس میں قرآن اترا۔
حفاظِ کرام
یہ بات اچھی طرح جان لینا چاہیئے کہ قرآن شریف کا ختم کرنا،اور اسے اگلے رمضان تک نہ پڑھنا یہ نادانی ہے، کیونکہ قرآنِ کریم ہدایت کی کتاب ہے، زندگی گزارنے کا مکمل نظام ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالی کا فرمان ہے کہ
﴿هُدًى لِّلنَّاسِ﴾ ترجمہ کنز الایمان : لوگوں کے لیے ہدایت۔
اگر ہم نے صرف تراویح تک محدود رکھا، تو گویا ہم نے خسارے کو اختیار کیا اور قرآن کا حق ادا نہیں کیا۔
قرآن کے محافظ
حفاظِ کرام کی ذمہ داری عموما، عام لوگوں کی ذمہ داری سے کہیں زیادہ اور بڑی ہے۔
عوام ان کو ہی دیکھ کر قرآن کو پہچانتے ہیں۔ اگر حفاظ کی طرز زندگی میں قرآن نظر نہ آئے، تو اس کے نقصان کا ازالہ نا ممکن تو نہیں لیکن مشکلوں سے گہرا ہوا ضرور ہوگا۔
چند نصیحتیں حفاظ کرام کے لئے
سب سے پہلی بات:
کوشش کریں ايک پارہ لازمی پڑہیں اگر کسی مجبوری کے سبب نہ بن پائے تو اس دن ایک ركوع ہی پڑھیں ، نَاغَہ نہ هو تاکہ عادت بنی رہے ، اور کچھ لوگ بالکل پڑھنا چھوڑ دیتے اس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ اگلے رمضان تراویح کے قابل بھی نہیں رہتے ، پھر وہ مسجد ڈھونڈنا شروع کرتے جہاں کوئی مقتدی حافظ نہ ہو ۔
دوسری بات:
قرآن کریم کی دہرائی کے بعد مفتی محمد قاسم عطاری صاحب کی تفسیر "صراط الجنان" کو بھی نظر ڈال لیں، اگر" تفسیر نعیمی" بھی ساتھ ہو تو افضل ہے ، اس کا فائدہ یہ ہوگا کہ آپ تروایح کے بعد درس دینے کے قابل ہوجائیں گے ۔
تیسری بات:
ریا کاری سے بچیں۔ سورہ الکہف میں ارشاد ہے کہ
﴿فَمَنْ كَانَ یَرْجُوْا لِقَآءَ رَبِّهٖ فَلْیَعْمَلْ عَمَلًا صَالِحًا وَّ لَا یُشْرِكْ بِعِبَادَةِ رَبِّهٖۤ اَحَدًا﴾
ترجمہ کنز الایمان : تو جسے اپنے رب سے ملنے کی امید ہو اُسے چاہئے کہ نیک کام کرے اور اپنے رب کی بندگی میں کسی کو شریک نہ کرے۔
تفسیر خزائن العرفان میں ہے " شرکِ اکبر سے بھی بچے اور ریاء سے بھی جس کو شرکِ اصغر کہتے ہیں"۔
ہمیں ایک بات ہمیشہ یاد رکہنی چاہئیے کہ لوگوں کی تعریف وقتی ہے، لیکن اللہ کی رضا ہمیشہ باقی رہنے والی ہے۔
مزید علمی و تحقیقی مواد کے لیے مجھ سے جڑیں:
YouTube: https://youtube.com/@yarmuhammadhafiz?si=WgQzdYeaGqxxeL_3
Facebook: https://www.facebook.com/share/1Fr1Vgr7W2/
TikTok: https://www.tiktok.com/@yar_muhammad04

تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں