بسم الله الرحمن الرحيم یہ بات عیاں ہے کہ برصغیر میں اسلام کا پہلا پڑاؤ سرزمین سندھ تھی اور یہاں سے ہوتا ہوا پورے برصغیر میں اسلام کا جھنڈا جگ مگایا بلکہ جگ مگا رہا ہے بسبب این سرزمین سندھ کو باب الاسلام کہا جاتا ہے. یہ بات ڈھکی چھپی نہیں ہے کہ سرزمین سندھ اسلام کی ترجمانی میں اعلی مقام رکھتی ہے چاہے وہ گفت و شنید ہو یا تحریر و تحقیق ہو چاہے کوئی اور میدان ہو لب لباب یہ ہے کہ ہر محاذ پہ علمائے سندھ نے اسلام کے آسماں پہ قمر کی طرح جگمگا رہے ہیں. مذھب اسلام کی ایک خوبصورتی یہ ہے کہ وہ ہر معاملہ میں سند رکھتا ہے چاہے وہ قرآن ہو یا سنت ہو یا سیرت ہو حتی کہ کتب کی بھی اسناد پائی جاتی ہے اسناد کی فضیلت اور اہمیت میں بے شمار اقوال مذکور ہیں جن سب کا احاطہ کرنا اس مختصر رسالے کا موضوع تو نہیں ہے لیکن ان میں سے کچھ کو بطور فضیلت موضوع بیان کرنا اس نوشت کی ایک کڑی ہے مشھور تابعی بزرگ امام محمد بن سیرین رحمه الله( متوفی١١٠) نے سند کے متعلق کہا "إن هذا العلم دين فانظروا عمن تأخذون دينكم...
الحديث، الصرف، النحو، البلاغة، فقه، الفتاوى