```آیا آپ کو معلوم ہے مفتی عبد الغفور ہمایونی رحمه الله کے فتاوی کا تذکرہ فتاوی رضویہ میں بھی موجود ہے؟ جی ہاں آپ کو مفتی عبد الغفور ہمایونی رحمه الله کا تذکرہ فتاوى رضویہ شریف میں بھی نظر آئے گا بظاہر اعلی حضرت نے مفتی رحمه الله کے فتاوی کی موافقت تو نہیں کی بہر حال آپ کا تذکرہ اعلی حضرت کے زمانے میں بھی ہوتا رہا ہے فتاوی ہمایونی اپنے انداز سے ایک بہترین کتب میں سے ہے خاص طور پہ مقدمہ میں اصول فقہ کے موضوع کو بہترین انداز میں بیان کیا گیا ہے ( اگر اجازت میسر ہو جائے تو اس مقدمہ کو بہترین انداز میں pdf کے طور پہ نشر کیا جاسکتا ہے) المھم ہمارے سندھ کے علماء کی خدمات تو بہت زیادہ ہے لیکن افسوس کے ساتھ صندوق کے پیش نظر ہوچکی ہیں جو کچھ ظاہر ہے اس کے حصول کے لئے پاک و ھند کے محققین کے علاوہ دوسرے ممالک کے لوگ بھی پیش نظر آتے ہیں اللہ تعالیٰ ہمیں اپنے اسلاف کے کتب کی خدمت کی سعادت نصیب فرمائے آمین``` ملاحظہ فرمائیں 1فتاوی رضویہ ج ٨ ص 27 2 فتاوی رضویہ ج 26 ص 380 تقریبا کتاب میسر نہ ہونے کے سبب صفحات آگے پیچھے ہو سکتے ہیں